18 مارچ 2016 - 10:49
ایران کی مسلح افواج ملکی سرحدوں کے دفاع کی توانائی رکھتی ہے: ڈاکٹر ظریف

وزیر خارجہ محمدجواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج ملکی سرحدوں کے دفاع کی پوری توانائی رکھتی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اے بی سی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے واضح کیا کہ ایران کی مسلح افواج ملکی دفاع کے حوالے سے بے مثال توانائیوں کی مالک ہیں۔

علاقائی اور عالمی مسائل کے بارے میں ایران کے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ایران کے بارے میں مغرب کی پالیسیاں درست نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دے گا کہ مغرب ، اس کے خلاف طاقت سے کام لینے کی کوشش کرے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو خطے اور دنیا کے لیے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ شام سمیت کے خطے کے تمام بحرانوں کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے سعودی عرب کی جانب سے خطے میں سرگرم دہشت گردوں کی حمایت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران خطے میں دہشت گردی اور انتہاپسندی کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲